عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے: خواجہ عمران نذیر
لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان ،تنویر ضیا بٹ اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہر قسم کے دباﺅ اور دھمکیوں کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں واضح کہا کہ عمران خان کو کرپٹ پریکٹس پر نااہل کیا گیا ہے۔عمران خان نے خود اعتراف کیاکہ اس نے توشہ خانے کے تحائف فروخت کئے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے میں عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹا اورکرپٹ ثابت ہوا ہے۔اس کےخلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ اورعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔