• news

گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا عمران خان کے سر ہے: محمود الرشید 


لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے فیٹف کی گرے لسٹ میں سے پاکستان کے اخراج پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کارنامے کا اصل سہرا سابق وزیر اعظم عمران خان کے سر ہے جن کے دور میں اس ضمن میں سب سے زیادہ کام کیا گیا۔ عمران خان کی ٹیم نے فیٹیف کے 34 میں سے 32 اہداف حاصل کئے۔جبکہ ہماری حکومت آنے سے پہلے مارچ 2018 ءمیں ن لیگ کی نااہلی نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروایا۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ شہباز شریف کی چند ماہی حکومت جس طرح اس کامیابی کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے وہ مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغلیں بجانے والے شاید نہیں جانتے کہ پاکستان گرے لسٹ میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی وجہ سے پھنسا ہوا تھا لہذا یہ امر حیران کن ہے کہ منی لانڈرنگ کے ٹی ٹی بادشاہ اس کے کریڈٹ کے دعوے کر رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن