• news

نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی ،انجمن دین اشاعت اسلام کے زیر اہتمام آئی کیمپ کا کل سے آغاز 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی اورانجمن دین اشاعت اسلام کے زیر اہتمام چائنہ سکیم میں واقع نگینہ ہسپتال میںدو روزہ فری آئی کیمپ کل سے شروع ہو گا۔ آئی کیمپ میں لاہور کے ماہر سرجنز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کیمپ میں شہریوں کو سفید موتیے اور آنکھوں کی دیگر بیماریوں کا فری چیک اپ، آپریشن اور مفت لینز فراہم کیے جائینگے۔ سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ پیر بشیر احمد یوسفی نے کہاکہ ہر صاحب استطاعت مسلمان کو نبی مہربان کے حکم اور سنت کے مطابق حقوق العباد کی بھرپور ادائیگی کیلئے کوشش کر نی چاہئے۔ سوسائٹی کی جانب سے دکھی انسانیت کی فلاح اور خدمت کے لیے جاری کاموں میں مزید تیزی لائی جائےگی۔

ای پیپر-دی نیشن