بھارتی ٹیم کی پریکٹس کے دوران پاکستان کی جیت کے نعرے
لاہور(سپورٹس رپورر)میلبورن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران پاکستانی ٹیم کی جیت کے نعرے لگ گئے، بھارتی کرکٹ فینز ہکا بکا رہ گئے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، ویڈیو میں کئی پاکستانی فینز نے بھارتی ٹیم کی نیٹ پریکٹس کے دوران پاکستانی ٹیم کی حمایت میں خوب نعرے لگائے۔حیران پریشان بھارتی کرکٹ ٹیم کے فینز بھی میدان میں ا±ترے اور ڈھول کی تھاپ پر اپنی ٹیم کی جیت کے نعرے لگائے۔بھارتی ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔