ایشیا کپ ‘کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے : جاوید میانداد
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان لیجنڈکرکٹر جاوید میاندادنے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹر ی جے شاہ کے بیان پر کہا کہ سیاست کو کرکٹ سے دور رکھنا چاہیے۔آئی سی سی کا کیا مطلب ہے، اگر ایسا ہے تو ایشیا کپ کو ختم کردیں، ہمیں صرف ایک دوسرے سے کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ کسی کو اٹھانے اور پسند کرنے کی پالیسی غلط ہے ورنہ کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے۔