• news

میلبورن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان‘بھارت میچ بارش سے متاثر ہونےکی پیش گوئی کی گئی تاہم اب میلبورن کے موسم میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ اتوارکو بارش کے امکانات میں کمی آرہی ہے اور مقامی وقت صبح دس بجے سے شام سات بجے تک کے اب 30 فیصد امکانات رہ گئے ہیں، شام سات بجے سے دس بجے تک بارش کے امکانات 50 فیصد رہ گئے ہیں جبکہ رات گیارہ بجے بارش کے ستر فیصد امکانات ہیں۔ دو روز قبل اتوار کی بارش کے امکانات 90 فیصد تھے اورگزشتہ روز بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم میلبورن میںصبح ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد مطلع بالکل صاف ہوگیا۔


جس کے بعد پاکستان ‘بھارت ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا جو کہ اس سے قبل مشکل نظر آرہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن