• news

سپر 12کے افتتاحی میچ میں کیویز کے 3وکٹوں پر 200رنز ‘ڈیون کانوے کے ناقابل شکست 92رنز ‘میزبان کینگروزکی ایک نہ چلی‘111رنز پر ڈھیر 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ نے 89 رنز سے بدترین شکست دےدی۔سڈنی میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو اچھا فیصلہ ثابت نہیں ہوا۔ نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔ڈیون کانوے نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس پر انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔نیوز ی لینڈ نے جارحانہ آغا زکیا تاہم جوش ہیزل ووڈ نے پہلی وکٹ 5 ویں اوور میں حاصل کی، انھوں نے نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن کو آو¿ٹ کیا۔ فن ایلن نے پہلے ہی اوور سے دھواں دار بیٹنگ کا آغاز کیا، انھوں نے 16 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ دوسری وکٹ 125 رنز پر گری تھی جس میں کپتان کین ولیمسن 23 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ 152 رنز پر گری جب گلین فلپس 12 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ آسٹریلوی ٹیم 201 رنز کے تعاقب میں صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔نیوزی لینڈ کے ٹم ساو¿تھی نے 5 رنز کے سکور پر ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کر کے کینگروز کو پہلا جھٹکا دیا۔ ایرون فنچ 13 رنز بنا کر مچل سینٹنر کی گیند پر کپتان ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے، اس کے بعد مچل مارش بھی زیادہ کچھ نہ کر سکے اور 12 گیندوں میں 16 رنز بنانے کے بعد ایش سودھی کی گیند پر جیمز نیشم کو کیچ دے بیٹھے۔ ٹم ساو¿تھی اور مچل سینٹنر نے 3-3 ‘ ٹرینٹ بولٹ نے 2 اور لوکی اور ایش سوڈھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے‘چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔آسٹریلیا کی قیادت ایرون فنچ جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن نے کی۔دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 5 وکٹوں سے افغانستان کو شکست دیدی ۔ پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 112رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ ابراہیم زادران 32‘عثمان غنی 30‘نجیب اللہ زادران 13اور رحمان اللہ گرباز دس رنز بناکر نمایاں رہے ۔ سیم کرن نے دس رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ بین سٹوکس اور مارک ووڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ انگلینڈ نے ہدف پانچ وکٹوں پر پورا کرلیا ۔ کپتان جوز بٹلر اٹھارہ ‘الیکس ہیلز انیس ‘ڈیوڈ میلان اٹھارہ ‘بین سٹوکس دو ‘ہیری بروک سات رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ لیام لیونگ سٹون29جبکہ معین علی 8رنز پرناقابل شکست رہے ۔ فضل حق فاروقی ‘مجیب الرحمان ‘راشد خان ‘فرید احمد اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ سیم کرن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن