• news

پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ بہترین  ٹیلنٹ دیکھا ہے: ویوین رچرڈز


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) گوادر شارکس کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ بہترین ٹیلنٹ دیکھا ہے، جونیئر لیگ میں شامل حسین، باسط علی، محمد ذیشان جیسے باصلاحیت کھلاڑی دکھائی دیئے ۔ نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، پاکستان ہمیشہ سے باصلاحیت کرکٹرز کی سر زمین رہا ہے۔گوادر شارکس کے کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ اس لیگ سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہوگا۔لیگ میں کھلاڑیوں کو خود کو منوانے کا بہترین موقع ملا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن