• news

مجرموں کی بیخ کنی کرنے والے افسر‘ اہلکار پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں:سی سی پی او


لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ فرض کی ادائیگی کے دوران مجرموں کی بیخ کنی کےلئے جان کی پرواہ نہ کرنے والے افسران اور اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ فرض شناس اورخدمت خلق کرنےوالے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا مثبت تشخص قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کارکردگی پر چوکی انچارج سب انسپکٹر آسیہ کو تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازنے کےلئے تقریب کے دوران کہی۔چوکی انچارج سب انسپکٹر آسیہ نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، پرس،موبائل چھیننے والا دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کیا تھا۔دونوں ملزمان چوری ڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھے۔ملزمان سے 10لاکھ روپے سے زائد مالیت کا لوٹا ہو مال برآمد کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موٹر سائیکل،موبائل فونز، جیولری، دو لاکھ روپے نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولیاں بھی برآمدکی گئیں۔
مزنگ : خالی پلاٹ سے نعش برآمد
لاہور(نمائندہ خصوصی)مزنگ کے علاقہ ٹمپل روڈ کے قریب خالی پلاٹ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ایدھی ترجمان کے مطابق 60سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے نعش کومردہ خانے منتقل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن