• news

محکمانہ پروموشن بورڈ اجلاس ‘ 11 پولیس آفس سپرٹنڈنٹس کی ترقیوں کی منظوری


لاہور(نمائندہ خصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ہر سطح پر سٹاف کی محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ پروموشن بورڈ کے اجلاس شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں اور ترقی کے اہل افسروں، اہلکاروں اور دیگر سٹاف کو ان کا جائز حق بلا تاخیر دیا جائے۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن بورڈ اجلاس سنٹرل پولیس اجلاس میں منعقد کیا گیا جس میں 11 آفس سپرٹنڈنٹس کی ترقیوں کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں 5 آفس سپرنٹنڈنٹس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ریگولر ترقی دینے کی منظوری دی گئی جبکہ 6 آفس سپرنٹنڈنٹس کی بطور آفیشیٹنگ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ترقی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ریگولر ترقی پانے والے افسران میں سرفراز احمد، محمد یوسف شاہد، محمد سہیل انور،منظور احمد اور محمد رمضان شامل ہیں جبکہ آفیشئیٹنگ بنیاد پر ترقی پانے والوں میں ولایت، غلام معین الدین، محمد شاہد مجید، تصور حسین، عبدالرحیم اور محمد اعجاز شامل ہیں۔۔ اجلاس میں 14 افسران کے کیسز اے سی آرز مکمل نہ ہونے سمیت دیگر وجوہات کی بناءپر موخر کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن