• news

عمران کے پاس کیا ہے جو مذاکرات کئے جائیں: لیگی قائدین 


اسلام آباد (رانا فرحان اسلم، خبرنگار) حکومت اور تحریک انصاف کے مابین بیک ڈور رابطوں اور مذاکرات کی خبروں کی لیگی قائدین کی سختی سے تردید عمران خان کے پاس اب ہے کیا جو ان سے مذاکرات کئے جائیں۔ توشہ خانہ کیس فیصلے کے بعد قوم نے دیکھ لیا کہ انکے ساتھ کتنے لوگ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ووفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف نے روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا تحریک انصاف کیساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ ہے نہ ہی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ بے پر کی باتیں اڑا کر اپنی اہمیت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
لیگی قائدین 

ای پیپر-دی نیشن