• news

سپریم کورٹ آئندہ ہفتے نیب ترامیم ریکوڈک سمیت اہم کیسز کی سماعت کریگی


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ ریگولر  دو لارجر اور ایک سپیشل بینچ مقدمات کی سماعت کیلئے تشکیل دیا گیا ہے بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک بینچ نمبر دو جسٹس قاضی فائز عیسی جسٹس یحی خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندو خیل بینچ نمبر تین جسٹس سردار طارق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ نمبر چار جسٹس اعجاز الاحسن جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر اور بینچ نمبر پانچ جسٹس منصور ملک اور جسٹس عائشہ ملک روزانہ ساڑھے گیارہ کے بعد مختلف مقدمات سنیں گے اسکے علاوہ چیف جسٹس پاکستان کی سربرا ہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نیب ترامیم کے حوالے عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا 25 اکتوبر کو چیف جسٹس کی سربرا ہی میں ہی پانچ رکنی بینچ ریکوڈک کیس پر صدارتی ریفرنس پر سماعت کرے گا26 اکتوبر کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا 24 اکتوبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کیلئے چار ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا دیگر اہم مقدمات میں فیصل واڈا کی نااہلی کے خلاف اپیل ، گن کلب کے سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کیس فاٹا پاٹا میں سیلز ٹیکس ، سٹیل مل ملازمین کا کیس اور پاکستان میں جنگلات کی کٹائی کے خلاف درخواست کی سماعت ہو گی۔
سپریم کورٹ/ کاز لسٹ

ای پیپر-دی نیشن