• news

حمزہ شہباز دوبارہ اپوزیشن لیڈر مقرر،پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پھر طلب


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر محمد سبطین خان نے آئین کے آرٹیکل (3) 54 اور آرٹیکل127کے تحت حامل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا 42 واں اجلاس آج شام 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ پنجاب اسمبلی نے 42ویں اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سپیکر محمد سبطین خان نے آئین کے آرٹیکل 54 (3) اور آرٹیکل 127 کے تحت حامل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اکتالیسواں اجلاس 22 اکتوبر 2022ءکوغیر معینہ مدت کے لیے ختم کر دیا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ پنجاب اسمبلی میں میاں حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا ہے اور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد باقاعدہ گزٹ نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔
حمزہ شہباز

ای پیپر-دی نیشن