• news

فیض آباد تشدد‘ پولیس نے زخمی پی ٹی آئی کارکن کی نہ سنی‘  12 ورکر گرفتار


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عمران خان کو نااہل قرار دئیے جانے کے بعد فیض آباد انٹر چینج کے علاقے میں پولیس شینلگ کے دوران زخمی ہونے والے پی ٹی آئی ورکر کی درخواست پر پولیس تاحال کارروائی کا فیصلہ نہ کر سکی، زخمی کارکن کامران نذیر نے تھانہ آئی نائن میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ایماء پر ہم پرتشدد کیا گیا۔ دوسری طرف وفاقی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوکر پتھراؤ، توڑ پھوڑ کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر حملہ آور ہونے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام پر پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے 78 نامزد اور سینکڑوں نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ تھانہ بھارہ کہو نے 12 کارکنوں فرازمان، مجاہد، زاہد حسین، مہتاب حسین، ایاز خان، عثمان خان، فضل مولا، راضمی خان، ہارون سمیت دیگر شامل ہیں کو گرفتار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن