• news

لاہور سمیت صوبے میں ڈینگی کیسز بڑھ گئے‘ 2 افراد جاں بحق


اسلام آباد‘ لاہور (خبر نگار+ نیوز رپورٹر) اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 4372 ہو چکی ہے۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ لاہور سے 143، راولپنڈی سے 52 ، ملتان سے 34، گوجرانوالا سے 23، شیخوپورہ سے 10، نارووال، فیصل آباد اور قصور سے 6،6، مظفرگڑھ اور سیالکوٹ سے 3،3، جہلم، ساہیوال اور وہاڑی سے 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ جھنگ، پاکپتن، لیہ، سرگودھا، رحیم یار خان اور بہاولنگر سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے بتایا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث 2 ہلاکتیں لاہور سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1072 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 451 مریض داخل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن