• news

الیکشن کمیشن نے آقاوں کی خوشنودی کیلئے عمران خان کو نا اہل کیا:چوہدری مقبول


جھبراں(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر چوہدری مقبول جٹ دیو نے کہا ہے پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کو نا اہل قراردینے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے آقاوں کی خوشنودی کیلئے آئینی اختیارات سے تجاوزات کرتے ہوئے غیر آئینی اور قانونی فیصلہ دیا،پورے پاکستان میں الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور غیرقانونی فیصلے کے خلاف عوام نے سڑکوں پرنکل کریہ ثابت کردیا ہے پور ی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہرالیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم بن چکا ہے،اسے باقاعدہ طورپر پی ڈی ایم میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلینی چاہیے۔انہوں نے کہا عمران خان کو نا اہل کر کے سیاسی میدان سے آوٹ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں کیونکہ اسوقت پاکستان میں کوئی ایسا سیاسی لیڈر نہیں جو سیاست اور عوامی مقبولیت میں عمران خان کا مقابلہ کر سکے پی ڈی ایم کے گٹھ جوڑ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملات طے کر کے پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دلوایاجسے پاکستان کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکن کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن