• news

بڑھتی مہنگائی سے مزدوروں اور کاشتکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں:رانا فیصل


مانانوالہ(نامہ نگار) تحریک انصاف مانانوالہ کے راہنما رانا فیصل ندیم عظمت نے کہا ہے موجودہ حکومت ریاستی امور چلانے کی بجائے مخالفین کو دیوار سے لگانے میں لگی ہوئی ہے۔جمہوریت کا راگ الاپنے والے کرپٹ و نام نہاد سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کی عوام دشمن پالیسیوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کے باعث مزدوروں اور کاشتکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانانوالہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ درجن سے زائد سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے ہر میدان میں ناکام ہو کر الیکشن کمیشن کے ذریعے عمران خان کو نا اہل کرانے کی بھونڈی کوشش کی ہے جسے با شعور عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے عمران خان کی مقبولیت کم نہ ہو گی۔لوگوں کو علم ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت کرپٹ جماعتوں نے اپنے اپنے مفادات کے لیے اور کرپشن کیسز ختم کرانے کے لیے جو اتحاد کیا ہے وہ جلد ختم ہونے والا ہے۔عوام کو عمران خان کے علاوہ اور کوئی نجات دہندہ نظر نہیں آتا۔بہت جلد عمران خان اعلیٰ عدالتوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن