رات دن خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں: ایس اے حمید
گوجرنوالہ ( نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیٹیلائٹ ٹاؤن یو سی 16کے مکینوں کو سیوریج اور سڑکوں کی سہولتیں اُن کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے 17کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کردہ بڑے منصوبوں کی تکمیل قریب ہے جس سے سیٹیلائٹ ٹاؤن اور اس سے ملحقہ یوسیزمیں نکاسی آب کا نظام بہترین ہو جائے گاجو پچھلے 20سال سے پی پی اورن لیگ کے عوامی نمائندوںاور میئرنے اپنی نا اہلی ،نالائقی او رکرپشن کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھاان خیالات کا اظہار انہوں نے پسرور روڈ پر نئی سیوریج پائپ لائن کی تنصیب کے موقع پر کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیااُن کا کہنا تھا کہ رات دن خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہے ہیںگوجرانوالہ کو پی ٹی آئی کا قلعہ بنائیں گے۔