سی ای اوفرنیچر کونسل کاشف اشفاق کی لاہور چیمبر کے نو منتخب صدر کاشف انور کو مبارکباد
لاہور(اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے لاہور چیمبر کے بلامقابلہ نو منتخب صدر شیخ کاشف انور اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ گزشتہ روزجاری کردہ مبارکباد کے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ کاشف انور انتہائی تجربہ کار تاجر رہنما ہیں جو مقامی، علاقائی اور وفاقی سطح پر بزنس کمیونٹی کی حقیقی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شیخ کاشف انور کی قیادت میں درآمد و برآمد کنندگان، تاجروں، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش تمام حقیقی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی اور ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور صنعت کاری و برآمدات کو فروغ دینے کی کاوشیں کی جائیں گی۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ نو منتخب صدر کو کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی صلاحیتیں ورثے میں ملی ہیں۔ 1923 میں قائم ہونے والا لاہور چیمبر شیخ کاشف انور کی قیادت میں جنوبی ایشیا کے بہترین چیمبر کے طور پر ابھرے گا۔