• news

لاہور کے نوجوان بدترین مسائل، منشیات کا شکار ہیں: ذکر اللہ مجاہد 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ لاہور کے نوجوان بدترین مسائل اور منشیات کا شکار ہیں۔ بےروزگاری کی وجہ سے ڈگریاں ہولڈر نوجوان بیروزگار پھر رہے ہیں اور بڑی تعداد میں منشیات اور جرائم کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان سیاستدانوں کے چہیتوں اور قبضہ مافیا کی نظر ہوچکے ہیں وہاں پر ناجائز طریقہ سے کاروبار اور مارکیٹس بنا لی گئی ہے۔شہر لاہور کے بدترین مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی اداروں کی بحالی ناگزیر ہے۔چند علاقوں کو چھوڑ کر شہر بھر میں ٹوٹیں سٹرکوں، ابلتے گٹر اور گندی کے ڈھیر شہریوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں۔ لوگ صفاف پینے کے پانی کیلئے سرکاری پانی کیلئے ترس گئے اور بازار سے خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ہیں کہ بلدیاتی حکومتوں کے قیام کیلئے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جلد ازجلد کروائے۔ جب تک بلدیاتی اداروں کا قیام عمل میں نہیں لایا جائے گا اس وقت تک گلی محلے کے مسائل کو حل نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے 30 اکتوبر کو مینار پاکستا ن پر ہونے والے یوتھ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں پی پی 160 میں دارالہدی ٹرسٹ میں یوتھ ورکر کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن