• news

عمران خان کی نااہلی قوم، ریاستی نظام کیلئے بڑا سبق، لیاقت بلوچ c


لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی پوری قوم اور ریاستی نظام کے لئے بڑا سبق ہے۔ حکومتوں کااحتساب،شفاف اور آئین ودیانت کی پابندی اسلوبِ حکمرانی ناگزیر ہے۔ حکمران طبقہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے، حکمران ٹولہ قومی وسائل پر لوٹ مار کرتا ہے۔اِس کا عذاب عوام پر نازل ہوتا ہے۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، افراطِ زر،پیداواری لاگت میں ناقابلِ برداشت اضافہ اور جرائم تشدد عدم برداشت کا ذمہ دار حکمران طبقہ ہے۔ قوم کا سوال ہے کہ اِس تباہی، ذلت اور بربادی کے ذمہ دار ہر فرد کو قانون کے کٹہرے میں کیوں نہ لایا جائے۔ جنرل پرویز مشرف نے احتساب کی شفافیت کی بجائے اپنے ناجائز اقتدار کے تحفظ کے لئے سیاسی ریاستی کرپشن کا آغاز کیا، بے نظیر، نواز شریف اور عمران خان کے دورِ حکمرانی میں احتساب کا شفاف نظام نہ بن سکا، اتحادی حکومت نظامِ احتساب کا دم نکال رہی ہے۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ شفاف، غیرجانبدارانہ اور آئین وقانون کے مطابق مضبوط موثر مستحکم نظام احتساب قائم کیا جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن