• news

نصرت بھٹو نے جمہوری تاریخ رقم کی: پیپلز پارٹی رہنما 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 11ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ہمت،جرات اور جدوجہد سے پاکستان کی جمہوری تاریخ رقم کی۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید ،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل،جنرل سیکرٹری پی پی پی لاہور رانا جمیل منج،سیکرٹری اطلاعات فائزہ ملک و دیگر نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ نصرت بھٹو کے ذکر کے بغیر نا مکمل ہے۔پیپلز پارٹی کے جیالے اور جیالیاں انکے نقش قدم پر چلیں۔ مادر جمہوریت کی ڈکٹیٹرز کیخلاف جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پیپلز پارٹی کی تاریخ بھٹو خاندان اور جیالوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔بیگم نصرت بھٹو نے ثابت کیا کہ عزم و جرات سے ہر مشکل کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔ہمیں فخر ہے کہ ہم مادر جمہوریت کے پیروکار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن