الحمراءمیں بین الاقوامی اسلامی آرٹ فیسٹیول 17نومبر سے شروع ہوگا
لاہور ( کلچرل رپورٹر) لاہو رآرٹس کونسل ا لحمراءچار روزہ بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول کا انعقاد17نومبر سے کریگا۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے فیسٹیول کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔فیسٹیول میں اسلامی علوم و فنون کے 1400برسوں کے تاریخی سفر کا جائزہ لیا جائےگا۔فیسٹیول میں پاکستان سمیت ترکی،ایران اور سعودی عرب سے دانشو ر،سکالرو آرٹسٹ شرکت کریں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے کہا کہ چار روزہ اسلامی انٹرنیشنل آرٹ فیسٹیول میں سیمینارز،نمائشیں،ورکشاپ،قوالی کے پروگرامز،بک سٹالز و دیگر سرگرمیاں پیش کی جائینگی۔