• news

عوام کو حکمرانوں کے رحم و کرم  پر نہیں چھوڑا جا سکتا: طاہر ڈوگر 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کے نہتے غریب عوام کو حکمرانوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔آٹا، گھی، چینی، دالیں اور پٹرول عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکے ہیں۔حکمران عیاشیوں میںاور غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ حکمران عوام کو وعدوں نعروں کی بجائے ریلیف دیں سیلاب زدہ علاقوں میں حکومت عوام کو تین ماہ کے لیے بجلی،گیس بل معاف کرے۔سیلاب زدہ علاقوں میں تعلیمی نظام کو فوری طور پر بحال کرکے لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل بچانا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن