• news

حکمران جماعتوں کے دعوے، نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے: راشد نسیم 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جماعتوں کے دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے۔سیاسی جماعتوں کے جلسوں جلوسوں میں خواتین کے ساتھ دست درازی کی جاتی ہے۔ حکمرانوں نے ووٹر اور سپورٹر بنائے جو ان کی طرح بد زبانی اور گالم گلوچ کرتے ہیں۔موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نبی کریم کے اسوہ ءحسنہ کی پیروی کی جائے۔ آج ملک میں حقیقی تبدیلی اور انقلاب کے لیے اسلامی نظام کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاو¿ الدین میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن