• news

ختم نبوت دین کا بنیادی عقیدہ ہے، قاری جمیل الرحمن اختر 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تیاری کے سلسلہ میں لاہور کی مختلف مساجد میں خطاب کرتے ہوئے قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا حافظ محمداشرف گجر اور مولانا خالد محمود نے کہا کہ 41ویں سالانہ دوروزہ ختم نبوت کانفرنس 27,28کتوبر کو چناب نگر ضلع چنیوٹ میں منعقد ہورہی ہے یہ کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور یہ کانفرنس اتحادامت کا عملی مظاہرہ ہوتی ہے جس میں ملک بھر سے ممتازعلماء، دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، زعماء، شیوخ الحدیث ، خانقاہوں کے سجادہ نشین شریک ہونگے کانفرنس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن