تحریک انصاف کے پاس فنڈ کا مکمل ریکارڈ موجود ہے: اعجاز چوہدری
لاہور(نیوزرپورٹر)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے ایک ممبرنے دستخط بھی نہیں کئے۔ جبکہ چیف الیکشن کمشنر کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں تحریک انصاف نے ریفرنس دائر کردیاہے ۔بلوچستان کے ممبر الیکشن کمیشن اس سیٹ کیلئے کوالیفائی نہیں کرتے اور سندھ کے ممبر کےخلاف بھی تحریک انصاف نے ریفرنس دائر کررکھاہے ۔اس صورتحال میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو پارٹی فنڈ اکٹھا کرتی ہے اور اس کا مکمل ریکارڈ رکھتی ہے اس کے اکاو¿نٹ ایڈیٹڈ ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف محاذ کھو ل رکھاہے ۔پنجاب کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن ن لیگ کو فائدہ پہنچانے کیلئے تاخیر سے جاری کیاگیا۔ سندھ میں تیسری مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جارہے ہیں جبکہ پنجاب سے پوچھا جارہاہے کہ انتخابات کیو ں نہیں کروارہے۔ یہ ن لیگ کے نوکر اور پی ڈی ایم کے مفادات کے کئے کام کررہے ہیں ۔ہارس ٹریڈنگ کی کھلی اجازت دے کر الیکشن کمیشن رجیم چینج کا حصہ بنا ۔ سندھ ہاو¿س میں جب منڈی لگی تو الیکشن کمیشن اور نظام عدل کو نہیں پتہ چلا۔