بحرانوں کے خاتمے کیلئے قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا: مولانا امجد
لاہور( خصوصی نامہ نگار) ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا،کچھ منچلے ملک میں داخلی انتشار اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں،ہمیں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک قوم بننا ہوگا ،سیکولر لادین قوتین پاکستان میں مغربی کلچر و ثقافت کو فروغ دے کر مادر پدر آزاد معاشرے میں تبدیل کرنا چاہتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے سیرت پیغمبر مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مسائل کی دلدل میں دھنسا ہواہے، کرپشن، لوٹ،کھسوٹ،چور بازاری،مہنگائی،بےروزگاری نے ملک کو معاشی تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ان مسائل سے نجات کا واحد راستہ صرف اور صرف نظام مصطفےٰ ہے ۔