عوام نے عمران خان کیخلاف معتصبانہ فیصلہ رد کردیا:ناصراقبال
لاہور ( نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا کہ عوام نے عمران خان کیخلاف متعصبانہ فیصلہ رد کردیا۔ عمران خان کی طرف سے مسلسل تنقید کے باوجود چیف الیکشن کمشنرکاان کیخلاف کسی سماعت میں بیٹھنا ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔عوامی عدالت سے بہتر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا لہٰذاءعوام کے نزدیک عمران خان کیخلاف متنازعہ فیصلہ انتظامی نہیں بلکہ انتقامی ہے۔ہماری ریاست انتقامی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی۔عمران خان پاکستان کے واحد مقبول لیڈر ہیں ، مسند اقتدار پربراجمان نیب زدگان اپنے مدمقابل کپتان کو کسی صورت دیوار کے ساتھ نہیں لگاسکتے۔ متنازعہ فیصلے کے بعدعوام کاغم وغصہ کسی سیلاب کی مانند ایمپورٹڈ حکومت کواپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔