،موجودہ حالات میں مسلم امہ کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے:عصمت انصاری
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سےنئر رہنمالالہ عصمت انصاری، حاجی ملک عاشق جاوےد گجراور طارق اشرف خان نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں ہمیشہ مسلم امہ میں انتشار پھیلانے اور ان کے اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش میں رہتی ہیں،موجودہ حالات میں مسلم امہ کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ،دشمن مسلم امہ میں نفاق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی ممالک کو بلیک میل کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں،ایسے حالات میں مسلم حکمرانوں کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے دشمن کی کوششوں کو ناکام بنا کر اپنے آپ کو مضبوط کرنا چاہیے انہوں نے کہا امام حج و سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی شیخ محمد بن عبدالکریم کے دورہ پاکستان سے پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے ۔