پاکستان کے جی ایم بشیر نے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میںکانسی کا تمغہ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے غلام مصطفیٰ بشیر (جی ایم) بشیر نے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں نئی تاریخ رقم کردی‘ کانسی کا تمغہ جیت لیا، 25میٹر ریپیڈ فائر پسٹل میں ان کی تیسری پوزیشن رہی۔وہ ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔جی ایم بشیر نے پہلے راو¿نڈ میں 584 پوائنٹس کےساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ رینکنگ راو¿ نڈ میں پاکستانی شوٹر نے دوسری اور میڈل راو¿نڈ میں تیسری پوزیشن لی۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن کےساتھ انہوں نے اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔