• news

چیف آف دی ائیر سٹاف سکواش چیمپئن شپ ‘فیروز ابو الخیر‘مصطفیٰ السرتی نے نام


لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل مین اور ویمن سکواش چیمپئن شپ میں جرمنی، سپین، مصر، سنگاپور، آسٹریا، ملائیشیا، سربیا، امریکہ، برازیل، ہنگری، انگلینڈ، قطر، جمہوریہ چیک، ایران، کویت اور پاکستان سمیت 16 ممالک کے 48 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ ائیر مارشل محمد زاہد محمود، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور ٹرافیاں اور انعامی رقوم تقسیم کیں۔ مہمان خصوصی نے کہاکہ فضائیہ اور پی ایس ایف نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنے کےساتھ ساتھ ملک کو عالمی سکواش میں دوبارہ اپنا وقار بحال کرنے میں بھرپور کوششیں کرتے رہیں گے۔خواتین کا فائنل مصر سے تعلق رکھنے والی ملاک خفگی اور فیروز ابو الخیر کے درمیان کھیلا گیا، جس میں فیروز ابو الخیر نے37 منٹ تک جاری مقابلے میں 3-2 (11-6، 10-12، 11-14، 6-11 اور 12-10) سے کامیابی حاصل کی ۔ مردوں کا فائنل مصری کھلاڑیوں مصطفی السیرتی اور محمد الشربینی کے درمیان کھیلا گیا جس میں مصطفی السرتی نے محمد الشربینی کو 49 منٹوں تک جاری مقابلے میں 3-1 (4-11،11-5، 11-7 اور 11-8کے سے شکست دی اور فتح اپنے نام کی۔ 


پاک فضائیہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرکے قومی تشخص کے فروغ میں باقاعدگی سے اپنا حصہ ڈالتی رہی ہے۔ اس میگا ایونٹ کی کامیاب میزبانی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاکستان کھیلوں سے لگا رکھنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سپورٹس کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے ایک پرامن ملک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن