• news

ٹینی شیس پولو کپ ٹیم ایف جی /دین پولو نے جیت لیا


لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹینی شیس پولو کپ 2022ءٹیم ایف جی /دین پولو نے جیت لیا، فائنل میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 7-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سب سڈری فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل نے میچ جیت لیا۔ مہمان خصوصی جی او سی الیون ڈویڑن میجر جنرل ملک امیر محمد خان تھے۔ فائنل میچ دلچسپ ہوا، ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے تیسرے چکر میں لیڈ بھی حاصل کی مگر ایف جی /دین پولو کی ٹیم نے چوتھے چکر کے آخری لمحات میں گول کرکے میچ 7-6 سے اپنے نام کیا۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس (ر) نے چار، شیخ محمد رافع نے دو جبکہ شیخ محمد فرہاد نے ایک گول سکور کیا۔ سب سڈری فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل نے ریجاس پولو /زیڈ ایس کی ٹیم کو 11-6.5 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی طرف سے محمد مطلوب ایزد نے چار،میر حذیفہ احمد اور ، نکلوس انٹوریو نے تین تین جبکہ عمر الہٰی نے ایک گول سکور کیا ۔ اختتامی تقریب میں جی او سی الیون ڈویڑن میجر جنرل امیر محمد خان نے گوبیز پینٹس کے سی ای او عمر آصف ملک کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر-دی نیشن