• news

کرونا شکار آئرش کھلاڑی سری لنکا کیخلاف ورلڈ کپ میچ کھیلا 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں آئرش آل راو¿نڈر جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر کرونا کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ میں شامل ہوئے۔آئی سی سی اور نیشنل اتھارٹیز کی گائیڈ لائنز کے مطابق آل راو¿نڈ ٹیم کا حصہ بنے، موجودہ ضابطے کے مطابق کرونا مثبت ٹیسٹ بھی کھلاڑی کو میچ میں حصہ لینے سے نہیں روکتا۔آئی سی سی نے بتایا کہ پازیٹو ٹیسٹ والا کھلاڑی میچ اور ٹریننگ ڈے پر الگ ٹریول کرتا ہے ،جارج ڈوکریل کی علامات معتدل ہیں، ٹیم میڈیکل سٹاف نے ان کی نقل و حرکت کا خیال رکھا۔آئی سی سی کے چیف میڈیکل آفیسر، سری لنکن ٹیم اور سٹیڈیم سٹاف کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن