ہدف حاصل کرنا آسان نہیں تھا ‘کوہلی ‘پانڈیا تجربہ کار‘ پہلا میچ جیتنا ضروری ‘کھلاڑیوں نے شاندا ر کھیل پیش کیا‘حکمت عملی کامیاب رہی : روہت شرما
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست پر کہا کہ پراعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے، قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔میلبورن میں بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھا آغاز کیا تھا پر میچ کو اچھا فنش نہیں کرسکے، مڈل میں ہمیں وکٹیں چاہیے تھیں، شان مسعود نے اچھا کھیلا اور میچ کے آخر تک وکٹ پر رہے، افتخار نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شائقین ہم سے اسی طرح کی کرکٹ کی توقع کر رہے تھے، ویرات کوہلی نے پریشر کو کافی اچھا ہینڈل کیا، ویرات کوہلی کی اننگز نے کافی فرق ڈالا، غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، پراعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے، قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔ہم وکٹیں لینا چاہ رہے تھے اس لیے مین باﺅلر پہلے استعمال کیے، نواز نے بھی اچھی باﺅلنگ کی، ایک نو بال اور وائیڈ ہوگیا، شاہین انجری کے بعد آیا ہے اس کو تھوڑا وقت دیں، بھارت نے کافی کیلکولیٹڈ کرکٹ کھیلی۔ ویرات کوہلی کی اننگز نے کافی فرق ڈالا، میچ میں کوہلی نے پریشر کو کافی اچھا ہینڈل کیا۔کہ ہم نے بہت اچھی باﺅلنگ کی، ویرات کوہلی اور پانڈیا جس طرح کھیلے ان کو کریڈٹ جاتا ہے، اس میچ سے ہمیں بہت سی مثبت چیزیں ملیں، افتخار احمد اور شان مسعود نے بہت عمدہ بیٹنگ کی۔بعد ازاں کپتان نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف اچھا میچ ہوا، ہم نے اچھی ایفرٹ کی، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے جو ہم نے کی۔ بھارت کے خلاف میچ میں کچھ غلطیاں ہوئیں اس سے سیکھیں گے۔گرنا نہیں ہے، ابھی بڑے میچز باقی ہیں، یہ نہیں کہنا کہ کسی ایک کی وجہ سے ہارے، یہ ہم سب ہارے ہیں۔ہم بطور ٹیم جیتتے ہیں، ہارتے بھی بطور ٹیم ہیں۔نواز، تو میرا میچ ونر ہے، میرا بھروسہ ہے، پریشر والا اوور تھا، کلوز لایا، ویلڈن، اس شکست کو یہاں چھوڑ کر آگے جانا ہے، اچھا کھیلنا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میرے پاس بھی الفاظ نہیں ہیں، لڑکوں کو یہی پیغام دیتا رہا ہم اب بھی میچ میں ہیں،پچ میں باﺅلرز کیلئے مدد تھی۔ پاکستان نے مڈل میں شاندار بیٹنگ کی، جانتا تھا کہ اس ہدف کو حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا، ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا بہت تجربہ کار ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیتنا بہت ضروری ہوتا ہے، ویرات کوہلی نے بھارت کیلئے کیریئر کی بیسٹ اننگز کھیلی۔کھلاڑیوں سے کہا تھا ہمت نہیں ہارنی میچ میں ان ہیں اور آخر تک جائیں گے ۔ حکمت عملی کامیاب رہی اور کھلاڑیوں نے شاندار پیش کیا ۔ بھارت کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کیخلاف اننگز کو ٹی ٹونٹی کیرئیر کی بہترین اننگز قرار دےدیااور کہا کہ یہ میرے لیے خاص موقع ہے اور یہ میرے ٹی ٹونٹی کیریئر کی بہترین اننگز تھی۔ہدف یہی تھا کہ آخری گیند تک وکٹ پر رہنا ہے ۔ ہاردیک پانڈیا بھی مشورہ دیتا تھا کہ آخری گیند تک کھیلناہے ۔جانتا تھا نواز کا اوور پڑا ہے اس میں بہت کچھ کر سکتے ہیں ۔ وکٹ پر کھڑے رہے اور کامیا ب ہوئے ۔ میرے کہنے کو الفاظ نہیں ‘علم نہیں تھا اتنا بڑا میچ جیت جائیں گے ۔ حارث رﺅف کو چھکے مارنے پر حوصلہ زیادہ بڑھ گیا تھا ۔ موہالی میں آسٹریلیا کیخلاف کیر یئر بیسٹ اننگز کھیلی تھی تاہم پاکستان کیخلاف یہ اننگز اب کیر یئر بیسٹ بن گئی ہے۔یہ فتح میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔ جیت پر میرے پاس الفاظ نہیں ہے، نہیں جانتا کس طرح میچ جیتے؟۔یہ میرے لیے بہت خاص لمحہ ہے۔