• news

بابر کی کپتانی مقدس گائے بن گئی جس پر کوئی بات نہیں کر سکتا:محمد حفیظ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان محمد حفیظ نے بابراعظم کی کپتانی کو مقدس گائے قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی کو مقدس گائے بنا دیا ہے جس پر کوئی بات نہیں کر سکتا جب تک ہم اس مقدس گائے کے بارے میں بات نہیں کریں گے اور غلطیوں پر نہیں بولیں گے تو بہتری کیسے آئے گی؟ ہمارے سامنے بابراعظم کی کپتانی کو مقدس گائے بنا کر رکھا ہوا ہے جس پر بات نہیں کی جاسکتی، لگاتار تین بڑے میچوں میں بابر کی کپتانی کی غلطیاں سامنے آئی ہیں لیکن وہ ذمہ داری نہیں لیتے۔بابراعظم ڈیلیور نہیں کر سکے تو یہ نہ کہیں کہ میں سیکھ رہا ہوں آپ 32 سال کی عمر میں سیکھنے کا نہیں کہہ سکتے آپ کو ڈیلیور کرنا ہے، گزشتہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ہارے تو اس میں بھی باﺅلرز کا غلط استعمال کیا اور اب بھی ٹھیک سے باﺅلرز کا استعمال نہیں کر سکے۔آپ اتنے بڑے میچ میں ایسی غلطی کیسے کر سکتے ہیں کہ جو آپ کا باﺅلر پھنسا ہوا ہے اسے آخری اوور دے دیں بجائے اپنے مین باﺅلر کے۔ یہ میچ ہم جیت سکتے تھے ہمارے ہاتھ آیا میچ لیکن پھر جو ہوا اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن