• news

میری پرفارمنس اتنی بری نہیں،جتنی لوگ انگلی اٹھاتے ہیں،افتخار احمد کا شکوہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میچ ہمیشہ ٹف ہی ہوتا ہے، یہ ہی اس کی خوبصورتی ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ ہماری جانب سے کوئی کمی رہی، بھارت کو اچھا مومنٹیم مل گیا تھا، ویرات کوہلی کو کریڈیٹ دینا ہوگا،وہ زبردست کھیلا۔ میری پرفارمنس اتنی بری نہیں جتنی مجھ پر لوگ انگلی اٹھاتے ہیں،جو لوگ منفی بات کرتے ہیں تو میں اس میں سے مثبت نکالتا ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں سو فیصد دوں، مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں آسٹریلیا میں چار چھکے لگانے والا پہلا پاکستانی بیٹر بنا۔افتخار احمد کاکہنا تھا کہ نواز ہمارا پرفارمر ہے، اس نے ہر جگہ پرفارم کرکے میچ جتواے ہیں،ایک میچ برا ہوگیا تو اس سے فرق نہیں پڑتا، ہمیں پلیئرز کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن