پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(کے پی آئی)وزیراعظم شہبار شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی حکومت کے قیام کے بعد پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدی اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان بھی مدعو ہیں تاہم سلطان محمود چوہدی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ۔ اجلاس میںقومی سلامتی ،خارجہ اور دفاع کے سیکرٹریز بھی مدعو ہیں۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو بھی بلایا گیا ہے ۔پارلیمینٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔جب کہ دفاع، خارجہ امور، قومی سلامتی ڈویژن ،داخلہ اور وزارت امورکشمیر کے سیکرٹریز کی جانب سے کمیٹی کو کشمیر کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ حکومتی نمائندوں کو 27اکتوبر 2022کو یوم سیاہ منانے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امورکشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان قائرہ یوم سیاہ کے سلسلے میں حکومتی پروگرام سے آگاہ کریں گے۔
اجلاس طلب