یمن میں فوجی ایمبولینس بارودی سرنگ سے ٹکر اگئی ، 5 افراد ہلاک
صنعا(اے پی پی)یمن کے جنوبی صوبے ابیان میں ایک فوجی ایمبولینس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق ایک مقامی سکیورٹی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع المفید میں ایک مرکزی سڑک سے گزر تے ہوئے ایک فوجی ایمبولینس بارودی سرنگ سے ٹکر ا کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں 5فوجی طبعی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک کسی گروپ نے فوجی میڈیکل ٹیم پر بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یمن بارودی سرنگ حادثہ