پاکستان بھارت میچ، متنازعہ نو بال ، غیر جانبدارانہ امپائرنگ پر سوالات
اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا ،آخری اوور میںپاکستانی باؤلر نوازکی متنازعہ نو بال نے غیر جانبدارانہ امپائرنگ پر سوالات اٹھا دیئے ،بلے باز کریز سے نکل کر کھیلا پاکستانی کھلاڑیوں کے اعتراض پر امپائر کو ریویو میں جانا چاہیے تھا پاکستان کو ٹیم میںآل راؤنڈر شامل کرنے کی ضرورت ہے پاکستانی کرکٹ لیجنڈ سرفراز نواز کی'' روزنامہ نوائے وقت'' سے گفتگو،میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاک بھارت میچ کے دوران شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز کھیل دیکھنے کو ملا حارث ،شاہین آفریدی اور نواز کے آخری تین اوورز میں میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا کوہلی اور پانڈیا کی اچھی بیٹنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا تاہم میچ کے آخری اوور میں نوازکی فل ٹاس بال کو امپائر نے نو بال قراردیاجس پر بھارتی بلے باز کریز سے نکل کر شاٹ کھیلا پاکستانی باؤلر اور دیگر کھلاڑیوں نے اعتراض کیا تاہم امپائر فیصلے پر قائم رہا اس حوالے سے ''روزنامہ نوائے وقت ''سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا اس بال پر امپائر کو ریویو میں جانا چاہیے تھا تاہم فری ہٹ پر صرف رن آؤٹ ہوسکتا ہے بولڈ اور کیچ آؤٹ نہیں ہوسکتا سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ایک دو آل راؤنڈرز شامل کرنے کی ضرورت ہے پاکستانی ٹیم کی باؤلنگ بہتر ہے ۔
متنازعہ نو بال