• news

اْمت دین ، دنیا میں کامیابی کیلئے اسوہ رسولؐ پر عمل کرے، حسان حسیب الرحمن


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) در بار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے حضور نبی کریم ؐ مخلوق کا تعلق خالق سے جوڑنے والے اور اللہ کریم کی جانب سب سے قوی، توانا، مضبوط اور اعلیٰ وسیلہ ہیں۔ اْمت دین و دنیا میں سْرخرو ہونے کیلئے اپنے کریم آقا ؐکے دامانِ رحمت سے مضبوطی سے منسلک ہو جائے ۔ اِن خیالات کا اظہار اْنہوں نے جامع مسجد غوثیہ آئلز بری یو کے میںمحفل میلاد پاک کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا ،جس میں پیر محمد نقیب الرحمن نے بھی خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا  حضور نبی کریمؐ کی غلامی و اتباع ہی دین و دنیا میں یقینی کامیابی کی ضمانت ہے دین اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے انتہا پسندی کا دین اسلام  کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، اختتام درود وسلام کے بعدوطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواج پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین اورمتاثرینِ سیلاب کی آباد کاری کیلئے خصوصی دعا پر ہوا۔
حسان حسیب الرحمن

ای پیپر-دی نیشن