بجلی کے پیداواری اخراجات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)مختلف ذرائع سے بجلی کے پیداواری اخراجات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔نیپرا اورٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آرایل این جی سے بجلی پیداکرنے کے اخراجات میں سالانہ بنیادوں پر 98فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔جاری مالی سال میں آرایل این جی سے بجلی پیداکرنے کے اخراجات کی شرح 26.5روپے فی یونٹ ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں13.4روپے فی یونٹ تھی،ماہ ستمبرمیںشرح 26روپے جو گزشتہ ستمبرمیں14.9روپے فی یونٹ تھی۔گیس سے بجلی پیداکرنے کے اخراجات میں25فیصدکااضافہ ہوا ہے۔ گیس سے بجلی پیداکرنے کی شرح10.4روپے یونٹ جوگزشتہ اسی مدت میں 8.3روپے فی یونٹ تھی۔پہلی سہ ماہی کے دوران کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے اخراجات میں سالانہ بنیادوں پر115فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے، کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے اخراجات 19.7روپے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.2روپے یونٹ تھی۔ ستمبرمیں18روپے جو گزشتہ ستمبرمیں 10.1روپے یونٹ تھی۔اعدادوشمارکے مطابق فرنس آئل سے بجلی پیداکرنے کے اخراجات میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر96فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، فرنس آئل سے بجلی پیداکرنے کی لاگت 35.3روپے فی یونٹ ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18روپے فی یونٹ تھی۔ماہ ستمبر میں لاگت 35.3روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ ستمبرمیں 18.3روپے فی یونٹ تھی۔ہائی اسپیڈڈیزل سے بجلی پیداکرنے کی لاگت میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر41فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، پہلی سہ ماہی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی پیداکرنے کی لاگت 27.9روپے فی یونٹ ریکارڈکی گئی۔
نمایاں اضافہ