4 سال سے بند ڈیرہ ر یلوے سٹیشن آئندہ ماہ سے بحال‘ نوٹیفکیشن جاری
کوٹ چھٹہ(خبر نگار) 4سال سے بند ڈیرہ ریلوے سٹیشن آئندہ ماہ سے بحال‘ نوٹیفکیشن جاری ۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے تحریک انصاف کی حکومت کے ادوار میں بند کیے جانیوالے ڈیرہ غازی خان ریلوے سٹیشن کو بحال کرنے کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے بند ریلوے سٹیشن کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا ریلوے حکام نے سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی کاوش پر ڈیرہ غازی خان کے ریلوے اسٹیشن کو بحال کرنے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی ایکسپریس ٹرین 20 نومبر پاکستان ایکسپریس ٹرین 25 نومبر خوشحال ٹرین 30 نومبر باقاعدہ مسافروں کو سروسز فراہم کرنا شروع کردیں گی ریلوے سٹیشن کی بحالی پر اہلیانِ ڈیرہ غازی خان نے اویس احمد خان لغاری کا شکریہ ادا کیا۔
ڈیرہ سٹیشن