• news

بھارتی انتہا پسند حکمران جماعت کے وزیر نے خاتون کو سرعام تھپڑ مار دیا


کرناٹک (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کرناٹکا کے وزیر نے ایک خاتون کو سرعام تھپڑ جڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے انفرا اسٹرکچر اینڈ ڈویلپمنٹ وی سمنا نے ایک تقریب کے دوران زمین کا ٹائٹل نہ ملنے پر غصہ کرنے والی خاتون کو تھپڑ دے مارا، جسے کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کر لیا۔ ویڈیو میں متاثرہ خاتون کو بھارتی وزیر کے پاؤں چھوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وی سومنا کو جب احساس ہوا کہ تمام مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو رہے ہیں تو انہیں خاتون سے معافی مانگتے بھی دیکھا گیا۔ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کسی وزیر کی جانب سے عوام کی سرعام تذلیل کا یہ پہلا واقع نہیں ہے، گزشتہ برس دسمبر میں بھی وزیر قانون جے سی مدھوسوامی کو ایک کسان خاتون کو بھرے مجمعے میں رسوا کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
بھارتی وزیر/ تھپڑ

ای پیپر-دی نیشن