• news

  لانگ مارچ کے ساتھ ہی کرپشن اور لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش پاش ہوجائیں گے، عمران اسماعیل


کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے لانگ مارچ اسی ہفتے ہو جائے، اتوار کو  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ھ عمران اسماعیل نے لکھا کہ  گوروں سے آزادی کے بعد اب گوروں کے غلاموں سے نجات کا وقت آچکا ہے، حقیقی آزادی کے لیے مارچ اب لازم ہوچکا ہے، قوم تیاری رکھے،انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان کو بچانے کے لیے کپتان کی کال پر بھرپور باہر نکلنا ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہوسکتا ہے لانگ مارچ اسی ہفتے، مارچ کے ساتھ ہی کرپشن اور لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش پاش ہوجائیں گے۔
عمران اسماعیل

ای پیپر-دی نیشن