• news

پاکستان سمیت دنیا بھر میںآج  اقوام متحدہ کا دن منایا جائیگا


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان سمیت دنیا بھر میں(آج ) پیر 24اکتوبر کو ’’اقوام متحدہ‘‘ کا عالمی دن منایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد ’’اقوام متحدہ‘‘ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اقوام متحدہ کا قیام دوسری جنگ عظیم کے بعد عمل میں لایا گیاجب ہیروشیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرایا گیاتو لاکھوں انسانوں کی موت اور بے پناہ انسانوں کی تباہی کو دیکھ کرانسانیت بلبلا اٹھی۔اس تناظر میں امن قائم رکھنے کے لیے ایک عالمی تنظیم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔اور26جون 1945ء کو اقوام متحدہ کا چارٹر مرتب کیا گیااور24اکتوبر1945ء کو اقوام متحدہ معرض وجود میں آئی۔ 
 عالمی دن

ای پیپر-دی نیشن