40 فٹ لمبے‘ ساڑھے 8 فٹ چوڑے‘ دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی نمائش آج ٹوبہ میں ہو گی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی کے ہاتھ سے لکھے ہوئے 40 فٹ لمبے ساڑھے آٹھ فٹ چوڑے اور اکتیس صفحات پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے مترجم رنگین قرآن مجید کی دو روزہ نمائش آج 24 اکتوبر سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوگی۔ نمائش کی تقریب رونمائی ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر اپنے دست مبارک سے کریں گے۔
قرآن پاک