لانگ مارچ کا اختتام حکومت کے خاتمے پر ہوگا، پرویز خٹک
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے لانگ مارچ کا اختتام حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔ نوشہرہ کے علاقے سوریا خیل میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا عمران خان کی حکومت کا سازش کے تحت خاتمہ ہوا۔ انہوں نے کہا سازش کے تحت عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا جھوٹے مقدمات سے عوام کے دلوں سے عمران خان کو نکالنا ناممکن ہے۔
پرویز خٹک