• news

ڈرائیورکی حاضر دماغی ،کراچی سے سکھر جانیوالی ٹرین حادثے سے بچ گئی



سکھر،پڈعیدن،روہڑی ۔نامہ نگاران۔کراچی سے سکھر جانیو الی سکھر ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی،پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود4/420کے مقام پر ریلوے لائن جوائنٹ نٹ اور فلیش پلیٹ نٹ کھلے ہوئے تھے۔ڈرائیورنے حاضر دماغی سے ٹرین کو روک لیا اور دوگھنٹے مرمتی کام کے بعد ٹرینکو اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔ٹرین لیٹ ہونے پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ایس ایچ اوپڈعید ن جاوید اختر کے مطابق واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

ٹرین حادثہ

ای پیپر-دی نیشن