• news

قصور‘ ڈسکہ‘ وزیر آباد میں 3 خواتین‘ پیر محل‘ لڑکے سے زیادتی


قصور + ڈسکہ + پیر محل + وزیر آباد (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ پتوکی کی حدود میں ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ (ک) کے مطابق  17 اکتوبر کو ملزم رحمت علی نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے (ک) کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے۔ ڈسکہ سے نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی گائوں جیسروالہ کی خاتون (ز) نے پولیس کو درخواست دی کہ ڈیڑھ سال قبل اس کا موبائل فون گرگیا جو اوباش ملزم عدیل کو ملا جس نے ڈیٹا واپس کرنے کیلئے خاتون کو بلیک میل کر کے 10 تولہ طلائی زیور بھی لے گیا اور خاتون کے ساتھ ڈیڑھ سال تک زیادتی بھی کرتا رہا، اس کام میں اس کا بھائی چاند اور بیوی آمنہ بھی ملوث ہیں۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق موضع نواب بھوتی کے محمد اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ میرا 15سالہ بیٹا سودا سلف خریدنے کی غرض سے اڈا اروتی گیا تو اوباش نسیم باری عرف گلفام نے اپنی  ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ وزیرآباد سے نامہ نگار کے مطابق میاں بیوی نے منصوبہ بندی کے تحت طالبہ کو اپنے شیطانی چنگل میں پھنسا کر نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی ویڈیوز بنا لیں۔ مسلسل بلیک میل کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، نقدی بھی ہتھیا کر ہڑپ کر گئے۔ نواحی علاقے محمد پورہ کے رہائشی محمد عزیز نے بتایا کہ  اس کی بیٹی (ع) نجی کالج میں بی ایس آنرز کی طالبہ ہے۔ موبائل شہروز نامی شخص نے چھین لیا ہے۔ جس کے ساتھ تعلقات اس کی بیوی رقیہ نے بلیک میل کر کے بنوائے ہیں۔ متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ ایک سال قبل چیمہ کالونی کی رہائشی رقیہ سے اس کی  دوستی فیس بک پر ہوئی جس نے اسے بہانے سے ایک مرتبہ کالج سے اپنے گھر بلایا جہاں دونوں نے ملکر اسے کوئی نشہ آور مشروب پلایا جس کے بعد شہروز نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی ویڈیو رقیہ خود بناتی رہی۔ 
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن